حماد اظہر

جاپانی سفیر کی حماد اظہر سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر حماد اظہر سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے جاپان کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات ہیں،حکومتی پالیسیاں بین الاقومی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق جاپانی سفیر کی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ 2022 پاک جاپان شاندار سفارتی تعلقات کی 70 سالہ سالگرہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ اس تناظر میں دونوں ممالک مختلف تقریبات کا انعقاد کریں گے۔