عارف علوی

ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی اہم ضرورت ہے ،عارف علوی

اسلام آباد (لاہورنامہ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی ،قلتِ آب کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پانی کے انتظام کے مؤثر نظام ناگزیر ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ملک میں پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پانی کے انتظام کیلئے سیٹلائٹ اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلا س میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ، مونس الٰہی، اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی ۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں پانی کے بہتر انتظام کیلئے جامع حل اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے فی کس پانی کی دستیابی میں کمی آئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قلتِ آب کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پانی کے انتظام کے مؤثر نظام کی ضرورت ہے ، اجلاس کو ملک میں پانی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بتایاگیاکہ پاکستان کو قلت آب جیسے مسئلے کا سامنا ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ سیلاب اور خشک سالی کی وجہ سے ملک کو سالانہ 12 ارب ڈالر کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔اجلاس میں پانی کی قلت اور اس کے بہتر انتظام کے حوالے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پانی کے بہتر انتظام اور نگرانی کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا .