فیصل جاوید

اچھا نظام ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اچھا نظام ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام اچھا ہو تو ملک ترقی کرتا ہے، پوری قوم نظام کی درستگی اور مافیا کے خلاف یکجا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب کرے۔