پرویز اشرف

پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،پرویز اشرف

اوکاڑہ(لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت خاتمہ کے لیئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے .

جب اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنا تھا اس وقت پیپلز پارٹی کو یہ اختلاف تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے.راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت کو گھر بھجوانے کے لیئے پیپلز پارٹی مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی اس لیئے پیپلز پارٹی سڑکوں پر نکل آئی ہے،انہوں نے کہا کہ سانحہ مری کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے .

صرف افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانا کافی نہیں ایسا کر کے حکومت نے عوامی پریشر کو کم کیا ہے بے گناہ لوگوں کی قاتل پنجاب حکومت ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اب حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔