لا س اینجلس (لاہورنامہ)ہالی ووڈ فلم ‘اسپائیڈر مین: نو وے ہوم’ دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کی آمد کیساتھ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر فلم ‘اسپائیڈر مین: نو وے ہوم’ دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔فلم نے یہ ریکارڈ قائم کرنیکے بعد فلم ‘جراسک ورلڈ’ جس نے باکس آفس پر 1.67 بلین ڈالر اور فلم ‘دی لائن کنگ’ جس نے 1.66 بلین ڈالر کمائے، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے کے اختتام پر شمالی امریکہ میں 14.1 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔مجموعی طور پر چھٹے ہفتے میں فلم ‘اسپائیڈر مین، نو وے ہوم نے ڈومیسٹک سنیما پر اب تک 721 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر970.1 ملین ڈالر کمائے ہیں۔