لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا. وزیراعلیٰ نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کی فیملی کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری بھی دے دی.
وزیراعلیٰ کا اس ضمن میں قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت. بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران سے خطاب کیا اور پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت بھی کی.
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے سے کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے اور منجمد الاؤنس کو بحال کرکے اس میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کو 3 سال میں 670 گاڑیاں اور 235 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں اور پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم کا معائنہ کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے.