لاہور(لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جینا اورمرنا پاکستان اور اپنی عوام کے ساتھ ہے جنہوں نے سامان اٹھا کر جانا تھا وہ لندن جا چکے ہیں.
عمران خان بہادر لیڈر ہے جو ہر طرح کے مافیاز کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں ،سیاسی فائدے کیلئے بیچار ے اورمظلوم بننا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قوم کا درد رکھتے ہیں اس لئے ان کے ہر لفظ میں سچائی نظر آتی ہے ۔ جو مرضی ہو جائے عمران خان کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔
(ن)لیگ او رپیپلزپارٹی جیسے مافیاز سے ہاتھ نہ ملانے والے کو کیااقتدار سے چپکے رہنے کی خواہش ہو سکتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قوم سے براہ راست رابطہ کر کے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی مثال ہے،مریم صفدر اور ان کے ترجمانوں کو اس طرز کا بدلتا ہوا پاکستان قطعا ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔