اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ کی رہائش گاہ کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے.
آپ نے رائے ونڈ پر ملکی خزانے سے بے دریغ پیسہ لٹایا، جن صحافیوں کو آپ کے دور میں نوکریاں ملیں ان کا مسئلہ تو سمجھ آتا ہے، باقی میڈیا کو کیا ہوا، اگر عدالتیں شہباز شریف کو چوری سے بری کر دیں تو ان کو اپوزیشن لیڈر مان لیں گے.
مسلم لیگ(ن )نے خادم اور غلاموں کو رکھا ہوا ہے،(ن) لیگ نے تین چارخواتین کو کرائے پر رکھا ہوا ہے، ان کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے تو عورت کارڈ باہر آ جاتا ہے.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ مریم اورنگزیب نے آج جو بدتمیزی کی اس سطح تک نہیں جا سکتا، یہ گندی گالیوں تک آ گئے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے بتانا چاہتا ہوں، یہ کبھی اسمبلی کے باہر ورکرز کو مارنے پڑتے ہیں تو کبھی ان کے سابق وزیراعظم ورکرز کو تھپڑ مار کر گالیاں دیتے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ آپ کو پنجاب کے گرائونڈ اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں پر عمران خان نظر آئے گا، آپ وزیراعظم عمران خان کی اوقات پوچھتی ہیں تو آپ کو بلوچستان بھی جانا پڑے گا، آپ کے چور اور بھگوڑے کی ناک بھی رگڑتی ہوئی نظر آئے گی، ایک جعلساز اور جھوٹی عورت نے جعلی دستاویز سپریم کورٹ میں دی ہیں.
عمران خان کی اوقات پوچھنی ہے تو کسی بیرون ملک مقیم پاکستانی سے پوچھیں، اوورسیز کو اب لوگ کہتے ہیں کہ تم اس ملک سے ہو جس کا وزیراعظم عمران خان ہے، عمران خان کی اوقات جاننی ہے تو ان طلباء سے پوچھیں جو اعلیٰ ڈگریاں حاصل کررہے ہیں، آپ نہ سودا خریدتی ہیں نہ بیچتی ہیں بلکہ آپ کو تو اس ضد کے ساتھ جھوٹ بولنے کیلئے رکھا گیا ہے، جھوٹے بولنے والے فرشتے نے بھی آپ سے پناہ مانگ لی ہو گی، کیونکہ آپ جب بھی کچھ بولتی ہیں جھوٹ بولتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑتے اور ایک دوسرے کو جوتے مارتے تھے، کیا قوم بھول گئی جب آپ کردار کشی کرتے اور ہیلی کاپٹر سے تصاویر پھینکتے تھے،عمران خان کا ان مریضوں سے پوچھیں جو کینسر کے علاج کی سکت نہیں رکھتے، وزیراعظم عمران خان واحد شخص ہے جو تیسرا کینسر ہسپتال کراچی میں بنا رہا ہے، آپ کے پہلے سیاست نہیں ہے اب نون لیگ ضلع سے زیادہ کی جماعت نہیں رہی، آپ کے اپنے ممبران پورے نہیں ہوتے ہر بار آپ الیکشن ہارتے ہیں۔
آپ بتائیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں اربوں روپے کس نے جمع کرائے، شہباز شریف کے ملازمین کے اکائونٹس سے 16ارب روپے نکل آئے، نون لیگ کی طرح جھوٹ بولنے والی خواتین پاکستان تحریک انصاف کی جماعت میں نہیں ہیں، آئندہ نون لیگ والے جو زبان استعمال کریں گے اسی میں ان کو جواب دیا جائے گا۔