حیدر آباد(لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ تباہ ہوگیا، کھاد چھین لی گئی، آج پاکستان کا کسان بھوکا سو رہا ہے، کسان بھوکا سوئے گا تو ملک بھوکا سوئے گا، کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے.
نااہل حکومت نے معیشت کو گرا دیا ہے،، سلیکٹڈ حکومت نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، خان صاحب نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی ۔
بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں ٹریکٹر مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیاہے ، ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو انکے مالکانہ حقوق دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہاری کسان بھوکا سوررہا ہے، غربت میں مارا پھر رہا ہے ، پاکستان جو ایک زرعی ملک کے نام سے پہچانا جاتا تھا ، زرعی معیشت ریڑ کی ہڈی کی طرح ہے، اس سلیکٹیڈ نے ہماری ریڑ کی ہڈی توڑ دی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران نے معیشت کو گرا دیا ہے، ملک میں بحران پیدا کرکے کسانوں کو نقصان پہنچایا جاتاہے ، عمران خان کی نالائق حکومت نے ٹڈی دل کے بحران کے دوران بھی کسانوں کو لاوارث چھوڑا دیا تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ حالیہ یوریا کھاد کا بحران پیدا کیا گیا اس سے ہماری زرعی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، آنے والے وقت میں یہ قلت فوڈ سیکیورٹی کا بحران پیدا کرے گی۔