لاہور(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے ،عوام کی خوراک کا بندوبست کرنے والے کسان بھی مری کے مظلوموں کی طرح مدد مدد پکار رہے ہیں اور حکومت غائب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسان کی آج مدد نہ ہوئی تو کل زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت میں پورا ملک خمیازہ بھگتے گا ،یوریا کھاد کسانوں کو سونے کے بھائو بھی نہیں مل رہا، آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا کھاد بھی غائب ہوگئی ہے ،بعد میں کمشن بنانے اور عذر گڑھنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور یوریا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔