عثمان بزدار

سینیٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن کو آئندہ بھی ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے،عثمان بزدار

لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ سینیٹ میں ایک اور شکست اپوزیشن کے لئے نوشتہ دیوار ہےـ اپوزیشن کو آئندہ بھی ایسے سرپرائز ملتے رہیں گےـ

اپوزیشن کو سینیٹ میں شرمندگی او رمایوسی کا سامنا کرنا پڑاـبلند و بانگ دعوے کرنے والے صرف باتیں کرسکتے ہیں ـ بے سمت اور بے عمل حزب اختلاف اپنے ذاتی اختلافات میں الجھی ہوئی ہےـشکست کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کر کے غیر جمہوری طرز عمل کامظاہرہ کیاـ

اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔اس شکست کے بعد متحدہ اپوزیشن کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہےـ