شیح رشید احمد

کابینہ کے اجلاس میں نہ ایمرجنسی کی بات ہوئی نہ ہی صدارتی نظام کی، شیح رشید احمد

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ کابینہ میں نہ ایمرجنسی کی بات ہوئی نہ ہی صدارتی نظام کی ، پاکستان کے امریکہ اور چین سے تعلقات مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، اپوزیشن کو ہر جگہ ناکامی ہوگی .

تین فروری کو وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے ،جس سے پاکستان کی سیاست ،معاشی حالات ا ور اقتصادیات سمیت خطے کے معاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔

پیر کو راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں نے کہاتھا کہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائیگا ،قومی ا سمبلی سے منظور ہوجائے گا ،یہ چودہ پندرہ آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں ، آئی ایم ایف میں جانا کوئی شوق نہیں ہے ،کوئی خوشی کی بات نہیں ہے ،مجبوری ہے اور یہ اب چوبیسیویں مرتبہ ہوجائے گی ،معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کے پا س جانا ہوتا ہے ، ساڑھے تین برس کوئی بل کوئی قرارداد ناکام نہیں ہوئی ،اپوزیشن کو کہیں کامیابی نہیں ہوئی.

عدم اعتماد میں بندے ان کو لانے ہوتے ہیں ، اگر آنا چاہتے ہیں تو آئیں فضل الرحمن کو سب سے زیادہ شوق ہے ،باقی سب پارٹیوں کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے ، فضل الرحمن آئیں ،موسم کیسا ہوگا ،کورونا کی صورتحآل کیاہوگی اور حالات و واقعات کیاہوں گے ابھی دو ماہ پڑے ہیں ، اپوزیشن کو ہر جگہ ناکامی ہوگی ،عمران خان نے کہا تھا کہ تین مہینے اہم ہیں ،ایک مہینہ گذر گیا ،ساٹھ دن باقی ہیں ،بلاول کہتا ہے وہ آئے گا اور موسم ابر آلود ہوگا ،کوئی ابر آلود نہیں ہوگا ،بلاول صاحب آئیں آپ ، تئیس مارچ والے بھی شام کو آجائیں ،ڈیڑھ برس باقی ہے.

دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، یوبی این اور بی آر اے نے مل کر بی این اے بنائی ہے ،بلوچستان سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، ہمارے دس جوانوں کی جانوں کی قربانیاں بھی ہوئیںجو کہ ایک تاریخ ہے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی کہ ستر اسی ہزار آرمڈ فورسز اور سویلین کے لوگوں نے قربانی دے کر اس ملک سے دہشت گردی ختم کی۔ان شا ئ اللہ بی این اے اور ٹی ٹی پی اگر دہشت گردی میں جو اضافہ کرے گی ،ان شائ اللہ ساری قوم مل کراور پاک افواج مل کر اس کا مقابلہ کریں گے ، افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات میں ہماری دعا ہے ،ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے.

پانچ فرروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،گذشتہ ہندوستانی ظالم افواج نے پانچ بے گناہ کشمیری جوانوں کو شہید کیا اور پر امن شہریوں کی جان لی۔اس سے اندازہ ہوجا تا ہے کہ ہندوستان کی فوج مسلمانوں سے کیا سلوک کررہی ہے ، آج مسلمان ہندوستان میں بے بس ہے وہ آسمان کی طرف یا پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے ، ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہم نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔