اسلام آباد(لاہورنامہ)ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو پیسوں کے بل پر کنٹرول کرنے والے میڈیا کی آزادی کو کیا جانیں.
کیلبری کوئین کی مخصوص میڈیا کے اشتہارات رکوانے کی آڈیو نااہل لیگ پر فرد جرم ہے،مریم بی بی آڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ کیسے یہ میڈیا کو اپنے حق میں استعمال کرتے رہے،نااہل بڑے میاں نے اربوں روپے کے فنڈز کیلبری کوئین کے حوالے کیئے رکھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے جعلساز بی بی میڈیا کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہیں۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا مالکان کو ٹیلیفون پر حکم دے کر پروگرام مینیج کروانا میڈیا کی آزادی پر قدغن ہے، نااہل لیگ نے اشتہارات کے زریعے میڈیا کنٹرول کر کے آزادی اظہار پر شبخون مارا۔ انہوں نے کہاکہ معزز جرنلسٹس کو گالیاں دینے والے کب سے آزادیِ صحافت کے علمبردار ہو گئے؟