اسد عمر

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کئی سال بعدخطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، اسد عمر

لاہور(لاہورنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کئی سال بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور یہ پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کئی سال بعدٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صنعت (ن)لیگ دور حکومت میں نیچے جا رہی تھی، یونٹس بند ہونے کے ساتھ اب بڑے پیمانے پر توسیع جاری ہے، تیزی پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔