لاہور(لاہورنامہ) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، مغربی ہوائو ں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ ،گوجرانولہ، فیصل آباد ،سرگودھا ،سیالکوٹ، نارووال میں تیز بارشوں امکان ہے۔ بارشوں کے باعث نشینی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے ،بارشیں گندم کی فصلوں کے لیے مفید ہیں ۔