لاہور (لاہورنامہ) محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد رعایت دی جائے گی۔گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 75 فیصد رعائت ملے گی، محکمہ ایکسائز لاہور نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔