شہباز گل

رانا ثناء اللہ کی اعلیٰ عدالتوں کی گھیراؤ کی دھمکی ، (ن )لیگ کی پرانی روش ہے،شہباز گِل

اسلام آبا د(لاہورنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ایما پر رانا ثناء اللہ نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے گھروں اور عدالتوں کے گھیراؤ کی دھمکی دی۔

منگل کورانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ایما پر رانا ثناء اللہ نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے گھروں اور عدالتوں کے گھیراؤ کی دھمکی دی، لوگوں کو دھمکیاں دو، حملہ کرو، یہ ن لیگ کی پرانی پالیسی ہے۔