اسلام آباد (لاہورنامہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا بڑا اقدام،ڈریپ نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام تک دستیابی کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اپنا کورونا ٹیسٹ خود کرنے کیلئے ”اووردی کاؤنٹر”کٹ فروخت کی اجازت ہوگی.
میڈیکل اسٹورز اور فارمیسزپرکورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوگی،اب شہری گھرپرہی اپنا کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔