لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کا سابق ڈی جی اوگرا کی ضمانت پر رہائی کاحکم

لاہور (لاہورنامہ) لاہورہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات بحران کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل اوگرا ڈاکٹر شفیع الرحمان، ممبر آئل اوگرا ڈاکٹر عبداللہ ملک کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے ڈائریکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی ندیم بٹ، ریسرچ آفیسر وزارت انرجی پیٹرولیم ڈویژن عمران علی آبرو کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ملزموں کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ایف آئی اے نے پیٹرول بحران کے الزام میں درج مقدمہ میں 29 اکتوبر 2021 کو ملزمان کو گرفتار کیا تھا،جون 2020 میں پیٹرول بحران کے معاملے پر ہائیکورٹ نے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کمیشن تشکیل دیا تھا.