لاہور(لاہورنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندربلوچ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر اویس گوہر، ڈپٹی سیکرٹری سیدہ رملہ اورسی ای آر پی سینٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔
سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے متعلق کیس سٹڈی کا جائزہ لیا۔سی ای آر پی کے نمائندگان نے سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کو صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالہ سے کی گئی تحقیق کے متعلق بریفنگ دی۔
سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یکم سے 15فروری تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم فیز تھری کے تحت پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب کی 60فیصد آبادی کو مکمل ویکسی نیٹ کیا جا چکا ہے۔
عمران سکندربلوچ نے کہاکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے عوام کو ویکسی نیشن کے ذریعے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کورونا وائرس پر قابو پانے اور زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسی نیٹ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہم احتیاط اور ویکسی نیشن کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس نان ویکسی نیٹیڈ افراد کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔
سی ای آر پی کے نمائندگان کی سی ای اے جی کے ممبران سے ملاقات کروا کے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے عوام سے اپنے آپ کو ویکسی نیٹ کروا کے کورونا وائرس سے بچنے کی اپیل بھی کی۔