فرخ حبیب

پشاور ریپڈ بس سروس ”2022سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ ”کے لئے نامزد،فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ پشاور کوجدید ترین ریپڈ بس سروس کی وجہ سے2022سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے نامزدکیا گیا ہے۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ بہترین ٹرانسپورٹ سروس کے حامل دنیا کے 3 شہروں کی فہرست میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پشاور (بی آر ٹی) کا شمارایک بڑی کامیابی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ 9فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔