حافظ محمد طاہر محمود

کل پورے ملک اور پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، حافظ محمد طاہر محمود

لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر کے علماء و مشائخ ،آئمہ ، خطباء کا مشکور ہوں.

کہ جس انداز سے پورے ملک کی مساجد میں ان دونوں معاملات کے اوپر جو دہشت گردی کے وارداتیں ہو رہی ہیں اور جو ہمارے سلامتی کے اداروں اور افواج پر حملے ہو رہے ہیں اسکی بھی مذمت کی گئی ہے اور سپاہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب اور حکومت اور ریاست کے تمام اداروں کو پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان آیا ہے .

کہ ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور دنیا کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ماضی میں پاکستان کی قوم اور فوج نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی تھی اسی طرح ان شاء اللہ اب یہ جو سازشیں کی جا رہی ہیں اور جن کا محور یہ ہے کہ نہ صرف پاکستان کے امن و سلامتی سے کھیلا جائے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بھی خراب کیا جائے اس کو بھی شکست دیں گے۔

آج ملک بھر کی مساجد میں فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے شہداء کیلئے دعا مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور نوشکی ، پنجگور میں ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کی گئی.

ملک بھر کے علماء و مشائخ سمجھتے ہیں کہ ہمارا دشمن ایک بار پھر ایک ایسی جنگ پاکستان پر مسلط کرنا چاہتا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنا ہے ، پاکستان کرونا جیسے حالات سے نکل کر معاشی طور پر استحکام کی طرف جا رہا ہے ، الحمدللہ ہم نے دہشت گردی ، انتہا پسندی کو شکست دی ہے .

ہمارے 80 ہزار سے زائد لوگ اس جنگ میں شہید ہوئے لیکن الحمدللہ ہمیں امن و استقرار ملا، جس طرح پاکستان کی قوم اور فوج دونوں نے مل کر قربانیاں دی ہیں اوریہ امن اور استحکام آیا ہے۔ آپ نے دیکھا کہ اگست میں جب افغانستان میں ایک تبدیلی آئی تو ہر ایک یہی سوچ رہا تھا کہ اب ان شاء اللہ ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر جو کھیل کھیل رہا تھا وہ سلسلہ بند ہو جائے گا اور ہم یہ امید اور توقع رکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت اس حوالے سے بھرپور اقدامات کر بھی رہی ہے اور کرے گی بھی .