صوبائی الیکشن

لاہور،صوبائی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018میں انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات ہیڈ افس بھجوادیں

لاہور:صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے عام انتخابات 2018میں انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات ہیڈ افس بھجوادیں ،،الیکشن کمیشن جائزہ لینے کے بعد انتخابی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن اف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو انتخابی اخرجات جمع کرانے کیلیے تین نوٹسز جاری کیے لیکن اسکے باجود سینکڑوں کی تعداد میں امیدواروں نے انتخا اخراجات جمع نہین کرائے ،،جس کے بعد ایسے امیدواروں کے خلاف کارروائی صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن اف پاکستان کو فراہم کردی ییں الیکشن کمیشن فراہم کردہ تفصیل کا جائزہ لینے کے بعد انکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کو الیکشن میں حصہ پر تاحیات پابندی کا سامنا کر پر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے 50فیصد سیزائد امیدواروں نے تاحال انتخابی اخراجات جمع نہیں کروائے۔