رانا ثنااللہ

حکومت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت صرف 4 ووٹوں پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 ووٹوں پر کھڑی حکومت ہر وقت خطرے میں ہوتی ہے،

حکومت کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ سینیٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں، قومی اسمبلی میں صرف 4 ووٹوں پر کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوسکتاہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ووٹ کو عزت ملے۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کو آپس میں ملتے رہنا چاہیے، یوسف رضا گیلانی کی نیت پر ہمیں شک نہیں۔