پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان

نوشکی(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ پورا احساس ہے ہمارا تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں.

دہشتگردی کے واقعہ کی چین میں خبر ملی، دہشتگردوں کو شکست دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فوج کے جوانوں کو پیغام دینے کیلئے نوشکی آیا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنے جوانوں پر پورا اعتماد ہے، ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی ،

پاک فوج
پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان

بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، سی پیک کے اگلے فیز میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، کسی حکومت نے اتنے فنڈز بلوچستان میں نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے۔

منگل کو نوشکی میں پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں تمام جوانوں کو جنہوں نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دوسروں کی جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی،

اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی، میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کی دہشت گردی پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتی، پوری قوم کو آپ پر اعتماد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوشکی میں آنے کا مقصد فوجی جوانوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کو اب یقین ہے کہ ملک میں دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کو آبادی میں جانے سے روکا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا ہے،

پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، امریکہ اور دیگر مالک میں مہنگائی کی شرح چالیس سال میں سب سے زیادہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ عوام کی آمدن میں اضافہ ہو، ملکی آمدن میں اضافے کا فائدہ تنخواہ دار طبقے اور عوام کو دیں گے، ملکی تاریخ کی پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے بلوچستان کی ترقی کےلئے سب سے زیادہ فنڈز دیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاہراﺅں کے منصوبے سے بلوچستان کے عوام مستفید ہوں گے، بلوچستان کی عوام پر خصوصی توجہ ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا ہماری ترجیح ہے،

ہماری حکومت نے بلوچستان میں ریکارڈ فنڈز دیئے، اس لئے ہم چمن سے کراچی تک ہائی وے بنا رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، نوشکی واقعہ کی خبر چائنہ میں ملی اور میں نے طے کرلیا تھا کہ واپسی پر پہل نوشکی جاﺅں گا، چائنہ دوسرے مرحلے میں بلوچستان کو فائدہ ہو گا، چین زراعت میں ہماری پوری مدد کر رہا ہے، ہماری حکومت نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، مسلمان کےلئے شہادت کا رتبہ سب سے افضل ہے،

کسی حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہم ان علاقوں پر بھی پوری توجہ دیں گے،اس لئے ہم بلوچستان پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ پیچھے رہ گیا ہے۔