لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد پر غور کر رہے ہیں، عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے ان کے جانے میں پاکستان کی بہتری ہے.
اپوزیشن عدم اعتماد پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔عمران خان عوامی اعتماد کھو چکے ہیں۔ احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اتحادی جماعتیں کس حد تک ساتھ دیں گی اسکا فیصلہ آنے والا وقت دے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس ایک دو روز میں ہو گا اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابندی کرے گی۔