ڈاکٹر شاہد صدیق

این آ ر او کے خو اہشمند پھر ایک صف میں کھڑے ہو گئے ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ این آ ر او کے خو اہشمند پھر ایک صف میں کھڑے ہو گئے ہیں.

زرداری (ن) لیگ اور لیگی رہنما پیپلز پار ٹی قیاد ت کو بے و قو ف بنا نے کے حر بے استعما ل کررہے ہیں، زرداری اور شر یفوں کی نئی صف بندی سے حکومت نے پی ڈی ایم کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا عوام کے مسترد شدہ کرپٹ سیاستدان جتنے چاہے جتن کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا.

عام انتخابات 2023سے پہلے کسی صورت نہیں ہونگے حکومت اپوزیشن کی بھی سیاسی اور احتجاجی حکمت عملی سے پریشان نہیں بلکہ حکومت ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کل تک ایک دوسرے کو گا لیاں دینے والے آ ج اپنی کر پشن بچانے کیلئے ایک ہی کشتی پر سوار نظر آ رہے ہیں.

عمران خان نے دو خاندانو ں کی سیا ست کوہمیشہ کیلئے ختم کر کے انہیں عوامی کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے آ صف زرداری اور شو باز ایک دو سرے کے سا تھ ”کوہنی” ملانے کے بعد ایک دو سرے کو ” کوہنی” مارنے کیلئے بہت جلد مد مقا بل ہوں گے۔