کراچی(لاہورنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے بدھ کوگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات کی۔اس موقع پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجودتھے۔
اس موقع پر عثمان ڈار نے کہاکہ اب تک کامیاب جوان پروگرام قرضہ اسکیم کے تحت 22ہزار سے زائد کاروبار کے لیے 32 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کے لئے لیے25فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان کے پروگرام ”اسکل فار آل”کے تحت ایک لاکھ سے زائد اسکالرشپز دیئے جا چکے ہیں۔
عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب خاتون” کے نئے پروگرام کے لیے اسٹیٹ بینک کے تعاون کے طلب گار ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ کامیاب جوان اور بینکوں کے اشتراک سے قرضہ تقسیم میں شفافیت کے عمل کو تقویت ملی ہے۔کامیاب جوان کے تمام پہلوئوں سے مختلف کاروباروں کاقیام اور نوجوانان میں مہارت سے متعلق اسکالرشپز، کامیاب جو ان کو منفرد بناتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کے نوجوانوں میں تقریبا تین بلین کے قرضے کی تقسیم کامیاب جوان کی کامیابی ہے۔اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ کا میاب جوان پروگرام کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں.