چوہدری فوادحسین

پی ٹی وی پشاورسنٹر، ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، چوہدری فوادحسین

پشاور(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)پشاورسنٹر کا دورہ کیا اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پرفواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی وی لوگوں کو ملکی ثقافت اور روایات سے آگاہ کرنے کا ایک تاریخی میڈیا آوٹ لیٹ ہے، اس سلسلے میں ملازمین کی کاوشوں کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ورلڈ اور ریجنل سیکشنز کو بھی جلد ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کی تنخواہوں میں جلد اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی سنٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔