احسن اقبال

عمران خان کی معیشت نے پاکستان کے خلائی پروگرام کو تباہ کردیا، احسن اقبال

اسلام آ باد (لاہورنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے سب سے بڑی تباہی کی ہے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ 2020 میں پاکستان نے سی پیک تعاون کے تحت اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ میں کشکول لیے دنیا میں پرائم بیگر ہیں.

عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے سب سے بڑی تباہی کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی معیشت نے پاکستان کے خلائی پروگرام کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ خلائی پروگرام کے لیے محدود فنڈنگ کے ساتھ ترقیاتی بجٹ میں زبردست کمی کی گئی ہے اور تعلیمی ادارے تحقیقی فنڈ کے بغیر ہیں، ہمارا مستقبل دا وپر لگا ہوا ہے۔