لاہور(لاہورنامہ)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گیدڑ بھبھکیوں سے پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا .
پارٹی کنونشنز میں کارکنان اور عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ، اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو انہیں کرپشن او رلوٹ مار کا پیسہ واپس کر کے آئندہ کیلئے توبہ تائب ہونا پڑے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کی قیادت میں پارٹی متحرک ہے اور کارکنان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا بھرپور او رکلیدی کردار ادا کریں گے ۔
انہو ں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کئی دہائیوں سے پنجے گاڑھنے والے مافیاز کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور اگر پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو انہیں ہر حال میں شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کامونکی میں تحریک انصاف کے جلسے کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام آج بھی تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں اور آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے۔ہمارے کنونشنز ہی درجنوں جماعتوں کے اتحادپی ڈی ایم کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہوں گے۔