نارووال (لاہورنامہ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مریم نواز دن گنتی ہیں، فضل الرحمان مسترد شدہ اور زرداری اپنی گیم میں ہیں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سارے چور اکھٹے ہوچکے ہیں.
مولانافضل الرحمان توویسے ہی مسترد شد ہ سیاست دان ہیں اور آصف زرداری اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔ مریم نوازویسے دن گنتی رہتی ہیں،خواہش اور خوابوں پر پابند ی نہیں،عوام کو غاصبوں سے نجات دلائیں گے،نوازشریف لندن میں ہیں ،سارے ڈرامے چل رہے ہیں،حکومت مدت پوری کرے گی.
نارووال کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ایچ ای سی کو 123ارب روپے کابجٹ دیا،19نئی یونیورسٹیاں بنی ہیں،اومیکرون کے دوران اسکولز بند نہیں کرنے پڑے۔