بیجنگ () بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے سرمائی اولمپکس کے لیے چائنا میڈیا گروپ کےبراڈکاسٹنگ اور رپورٹنگ سینٹر کا دورہ کیا ۔
انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ،یہ فیصلہ بہت درست ثابت ہوا ہے ۔ ہم بیجنگ اولمکپس کی شاندار کوریج پر چائنا میڈیا گروپ کے شکر گزار ہیں۔چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک چینل کے آغاز اور شاندار ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نشریات کو اعلیٰ سطح پر پہنچا دیا ہے۔
تھامس باخ نے کہا چائنا میڈیا گروپ کا اولمپک چینل ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو اولمپک اقدار کے فروغ اور کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ کھلاڑی اولمپک اقدار کو فروغ دینے کے بہترین نمائندے ہیں اور اولمپک چینل لوگوں کو ماضی میں کھلاڑیوں کے شاندار پرفارمنسز سے متعارف کروا رہا ہے ۔
یہ پلیٹ فارم 2024 پیرس اولمپکس اور 2026 میلان کورٹینا ڈی امپیزو سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والوں کی بھرپور معاونت کرے گا۔ مستقبل کے اولمپکس میں، ہم سب کے پاس بڑی صلاحیتیں موحود ہیں، اور ہمیں اس حوالے سے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔