اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہبازاوردیگر ملزمان پر 18فروری کو فردجرم عائد ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا.
مقصود چپڑاسی کے نام پر اکاﺅنٹ کھلا اور چار ارب روپے اس اکاﺅنٹ سے ہو کر شریف فیملی کے اکاﺅنٹ میں پہنچے،درجنوں دلچسپ و عجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ طویل تحقیقات کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو رہی ہے،
شہباز شریف، حمزہ شہبازاوردیگر ملزمان پر 18فروری کو فردجرم عائد ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا اور حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں، مقصود شہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا جبکہ اس کی تنخواہ پچیس ہزار روپے تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر اکاﺅنٹ کھلا اور چار ارب روپے اس اکاﺅنٹ سے ہو کر شریف فیملی کے اکاﺅنٹ میں پہنچے، اس طرح کے مزید درجنوں دلچسپ و عجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔