اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی۔ 13 میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت زیرتعمیر فلیٹس کا اچانک معائنہ کیا۔
وزیراعظم نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ یہ منصوبہ عام شہریوں کو سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سائٹ مینجر نے وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی۔