ایل ڈبلیو ایم سی

ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹر کا125واں اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہو اجس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی فلیٹ کی فیبریکیشن، بزنس ڈویلپمنٹ پلان اور دیگرامور پر باہمی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔

چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر، ڈپٹی سی ای او منیر حسین چوپڑا اور دیگر بورڈ ممبرز نے شرکت کی۔ اہم اجلاس میں ادارے کے اہم معاملات پر بات چیت اور باہمی مشاورت کی گئی۔

دورانِ اجلاس ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی فلیٹ کے مکینیکل واشرز اور سویپرزکی فیبریکیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بورڈ آف ڈاریکٹرز نے ایل ڈبلیو ایم سی بزنس ڈویلپمنٹ پلان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد علی اعوان کا کہنا ہے کہ ادارہ شہر کی صفائی ستھرائی اور شہریوں کو صفائی کی تما م سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں زیر التواءقانونی کیسز اور دیگر معاملات کو بورڈ میں پیش کرنے کے لیے بورڈ ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.

جبکہ بورڈ آف ڈاریکٹرز نے اہم امور سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی ہے ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام پروکیورمنٹس کو شفاف طریقے سے مکمل کروانا بورڈ کی اولین ترجیح ہے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کواپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اور مزید مستحکم بنانے کے لیے بزنس پلان منظور کر لیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کسی لوکل گورنمنٹ ایجنسی کے ساتھ مل کر ریونیو کلیکشن کرنے کا آٹو میٹڈ سسٹم مرتب کرے۔

شہر میں بہترین صفائی ستھرائی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ کا کردارہمیشہ اہم رہا ہے اور ان روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی عوامی خدمات کی فراہمی کے مزید اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی فیبریکیشن، بزنس ڈویلپمنٹ پلان پر بورڈ کو تفصیلی بریفینگ فراہم کی گئی اور اس پر فیصلے منظور کروائے گئے ہیں یہ تمام اقدامات شہریوں کو میعاری صفائی فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں خصوصاًمکینیکل سویپرز اور واشر کی فیبریکیشن کے بعد شہر کو مزید چمکانے میں واضح مدد ملے گی۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ مزید احسن اقدامات کے لیے ادارے سے تعاون کریں صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کریں۔