لاہور (لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی کے اتنے لوگ رابطے میں ہیں کہ سمجھ نہیں آرہا کسے رکھیں اور کسے نہ رکھیں‘کسی سے لڑائی نہیں.
صرف ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں‘حکومت کےخلاف کھڑے ہونے کیلئے شدید عوامی دباو ہے‘ جہاں جاتے ہیں سوال ہوتا ہے کہ اپوزیشن اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے کب جان چھڑائےگی؟ ‘ مسلم لیگ (ن) کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ عوامی دباو پر حکومت کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔
رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹاون لاہور میں علما ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے شدید عوامی دباو ہے، جہاں جاتے ہیں سوال ہوتا ہے کہ اپوزیشن اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے کب جان چھڑائےگی؟
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں فیصلوں کا اختیار نوازشریف کو دے دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو تعریفی اسناد دینے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مراد سعید کو نمبر وَن وزیر اس لیے قرار دیا کیونکہ اس جیسی کارکردگی کسی اور کی ہو ہی نہیں سکتی۔لیگی رہنما نے صحت کارڈ کو بڑا فراڈ بھی قرار دیا۔