اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ایک سوال پوچھا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ خادم اعلی کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے 25ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکانٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟ اسد عمر نے لکھا کہ ایک معصومانہ سا سوال ہے، پوچھنا یہ ہے کہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟