لاہور (لاہورنامہ) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے مقابلے میں ہمارے ڈراموں میں معاشرے کی اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے ،ایک وقت تھا کہ پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا .
مگر آج نجی شعبے میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریلز میں بہترین کردار نبھا چکی ہوں لیکن مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری کے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میڈیا کی ایک شکل ہے ،ہمارے ڈرامو ں میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا ہے جس سے معاشرے کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔