لاہور( لاہورنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان اورسابق صدر مملکت آصف علی زرادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔