لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صحت کارڈ عمران حکومت کا” مدر آف آل سکینڈل “قرار دے دیا۔چینی سکینڈل، گندم سکینڈل، پیٹرو اور ادویات سکینڈل اس مہاسکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں۔
صحت کارڈ کے نام پر بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو دن رات بیوقوف بنانے پر لگی ہے۔اربوں روپے اسکی اشتہاری مہم پر خرچ کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں نئی مشینری پر خرچ کردیے جاتے ۔فراڈ اور دونمبری تبدیلی سرکار وطیرہ بن چکا ہے۔تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بول رہا ہے اسکو اتنی ہی شاباش ملتی ہے۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے۔تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اسکا سیاسی مستقبل اتنا محفوظ ہوگا۔حکومتی اتحادی کا سیاسی مستقبل بھی تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے ۔