صحت کارڈ

صحت کارڈ حکومت کا انقلابی قدم ہے،اپوزیشن نے ونڈو شاپنگ سمجھ لیا ہے، حسان خاور

لاہور(لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سیاست کو ونڈو شاپنگ سمجھ لیا ہے، یہ لوگ ونڈو شاپنگ کرکے گھر جائیں گے، انہیں سیاست کرتے ہوئے پہلے عوام کا سوچنا چاہیے.

ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ صحت کارڈ حکومت کا انقلابی قدم ہے، 4سو ارب روپے کی رقم صحت کارڈ کے لیے دی ہے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پہلے علاج کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا.

پنجاب میں سات لاکھ 30 ہزار لوگ اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں، صوبے کے 593 اسپتال صحت کارڈ سے منسلک ہوچکے ہیں، حکومت کا صحت انشورنس پروگرام دنیا کا بہترین منصوبہ ہے، ملک میں کوالٹی ہیلتھ سروس عام شہریوں کی پہنچ سے باہر تھیں۔حسان خاورنے کہا کہ آوٹ ڈور سروسز پہلے کی طرح جاری ہیں، پنجاب میں اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر او پی ڈی سروس شروع کررہے ہیں۔