شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی خانیوال میں جتھے کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کی مذمت

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے خانیوال میں جتھے کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیالکوٹ سانحے کی طرح خانیوال کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں.

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں قانون کو ہاتھ میں لینے اور جتھوں کے ہاتھوں قتل کرنے کے بڑھتے واقعات قابل مذمت، شرمناک ہی نہیں، قابل فکر اور تشویشناک بھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سماج میں بڑھتے انتشار پر موثر اقدامات کیا کرتی، اسے اس معاملے کا شعور اور احساس تک نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے جامع حکمت عملی تیار کرنا ہوگی ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ سیالکوٹ سانحے کی طرح خانیوال کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا دی جائے