لاہور (ٌلاہورنامہ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محفوظ تفریح کے مواقع عوام کو فراہم کر ہی ہے.
گلشن اقبال پارک میں بند پڑی بلڈنگ کو کھول کر انتظامی امور کے لیے استعمال کیا جائے، لوگوں کو تفریح کے ساتھ یہاں محفوظ اور بہتر سہولیات دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے لاہور گلشن اقبال پارک کا سرپرائز دورہ کیا، حسان خاور پرائیویٹ گاڑی پر عام شہری کی طرح گئے۔ حسان خاور نے بغیر کسی پروٹوکول کے عام لوگوں کی طرح چیکنگ کروا کر داخل ہوئے اور انتظامات کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی۔
اس موقع پر حسان خاور نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں بند پڑی بلڈنگ کو کھول کر انتظامی امور کے لیے استعمال کیا جائے، جو جھولے خراب پڑی ہیں ان کی مرمت جلد از جلد کرائی جائے۔ حسان خاور نے کہا کہ جو گالف کارٹس خراب پڑی ہیں ان کی بھی مرمت کروائی جائے اور لوگوں کی دلچسپی کے لیے تالاب میں مچھلیاں ڈالی جائیں۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ پارک کی کینٹینز اور اسٹالز پر کھانے کے معیار کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی انسپکشن کرے اور پارک میں موجود واش رومز میں بھی صفائی کے انتظامات بہتر کیے جائیں،
لوگوں کو تفریح کے ساتھ یہاں محفوظ اور بہتر سہولیات دی جائیں گی، سرپرائز دورے کا مقصد انتظامی امور کو چیک کرنا تھا۔ حسان خاور نے کہا کہ گلشن اقبال پارک فیملی آﺅٹنگ کے لیے ایک اچھی جگہ ہے، پارک میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے، پنجاب حکومت محفوظ تفریح کے مواقع عوام کو فراہم کر ہی ہے۔