بہاولپور (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے ممبران کو سنبھال نہیں سکتی،تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے،
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولت عوام کو دی گئی ہے ،کوئی شخص صرف اس وجہ علاج سے محروم نہیں رہے گا کہ اس پاس علاج کے پیسے نہیں اوچشریف میں رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار الحسن گیلانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گذشتہ تین سال سے سردیاں شروع ہی اپوزیشن کا یہ تماشا شروع ہو جاتا ہے جو مارچ تک جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سینٹ میں حالیہ بل کی منظورکروانے میں کامیاب رہی ہے۔ اپوزیشن سے اپنے لوگ سنبھالے نہیں جاتے انہوں نے ہمارے لوگ کیا توڑنے ہیں۔
اپوزیشن نے اگر عدم اعتماد کی کوشش بھی کی تو اسے ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دْنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صبح سے شام تک عوام کی خوشحالی اور زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کرتے ہیں۔
وفا قی وزیر اسد عمر نے گذشتہ دو سالوں میں کسان خوشحال اور صنعت میں ترقی ہوئی ہے۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سید افتخار الحسن گیلانی نے تاریخی نوادارت کی زیارت کروائی۔وفاقی وزیر اسد عمرنے صادق گڑھ پیلس احمد پور شرقیہ میں پرنس بہاول خان عباسی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس خطہ اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے خوش آئندخبر ہے اور میں بطورسیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آج یہاں پرنس بہاول خان عباسی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پران کاخیر مقدم کرنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول خان عباسی کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف اس خطے میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا بہت جلد اعلان کرے گی۔