وسیم حسن

بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسرا بار اضافہ، عوام پر ظلم ہے، راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار ) لاہورکے صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ایک ماہ میں دوسرا اضافہ کرکے 26ارب40کروڑ اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا ،فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فیصلہ ہے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کیا جائے ۔

اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور ہوشربا بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد صنعتوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں .راجہ وسیم حسن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے بجلی مزید2روپے80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان صنعتی شعبے خاص طور پر ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے ایک بڑھا دھچکا ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم کیا جائے اورمہنگے فرنس آئل کی بجائے تمام پاور پلانٹ گیس پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار ی لاگت کم ہوسکے ۔مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم، سستی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پلاننگ کی جائے ۔