محمدسرور

اپوزیشن خواب ہی دیکھتے رہ جائے گی اور 2023 کا الیکشن آجائے گا، محمدسرور

لاہور(لاہورنامہ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونگے نہ ہی ان کا حکومت ہٹانے کا مشن کامیاب ہوگا، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اقتدار سے آئوٹ اپوزیشن سن لیں کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے، اپوزیشن خواب ہی دیکھتے رہ جائے گی اور 2023 کا الیکشن آجائے گا، عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان پہلے سیاسی مخالفین سے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے، اپوزیشن احتجاجی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا صبر سے انتظار کرے۔

چودھری سرور نے کہا کہ ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے، عوام کو بھی خوشحال مضبوط بنائیں گے، موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے، صحت کارڈ پاکستان کی تاریخی منصوبہ ہے، حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے۔