بیجنگ (لاہور نامہ) اولمپک براڈکاسٹنگ سروس نے اعلان کیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اب تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سرمائی اولمپکس بن چکے ہیں، اور اس نے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر 2 بلین سے زائد افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چینی وازارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں متعدد غیر ملکی میڈیا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے خبریں دی ہیں جن کا ایک اہم موضوع سرمائی اولمپکس کی ریکارڈ توڑ درجہ بندی بھی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی صورتحال کے باوجود ، برفانی کھیلوں کے ذریعے لایا جانے والا جذبہ، خوشی اور دوستی دنیا بھر کے لوگوں میں مشترک ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے ذریعے جس اتحاد، تعاون اور امید کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ دنیا بھر کے ممالک میں اعتماد اور طاقت کا محرک ہے۔ دنیا بھر کے عوام سرمائی اولمپکس اور بیجنگ کے لیے مل کر خوشیاں منانے اور مشترکہ مستقبل کے لئے ایک ساتھ ، کے اولمپک جذبے کا مکمل مجسمہ ہیں۔