لاہور(لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جیل روڈپر ڈاکٹرعیسیٰ لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرعیسیٰ لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
سی ای او ڈاکٹرعیسیٰ لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو لیبارٹری میں تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نجی سیکٹرکوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈکی لانچنگ کے بعد نجی سیکٹر میں وسعت آناشروع ہوگئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے نجی سیکٹر کو پروموٹ کرنے کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناکی وباء کے دوران پنجاب میں بی ایس ایل لیول تھری لیبزکی تعداد ایک سے بڑھاکر25کردی گئی ہے۔اب پنجاب میں روزانہ کی بنیاپر کوروناکے 25ہزارسے 30ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے سسٹم میں 64000 بستروں کااضافہ ہواہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حکومت کے ساتھ نجی سیکٹربھی مریضوں کی آسانی کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔جین سکواینسنگ میں پنجاب سب سے آگے ہے۔عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے حکومت اور نجی سیکٹر کی مشترکہ کوششیں خوش آئندہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب میں ماں اور بچہ کے8نئے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں مدراینڈ چائلڈ بلاک میں تمام سپرسپیلٹیز کے شعبہ جات قائم کئے جائیں گے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے سگنیٹری ہیں۔اپوزیشن کو بھی زندہ رہنے کا حق ہے۔اپوزیشن لانگ مارچ اور تحریک التواء کے ذریعے زندہ ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ قانون اور آئین کے مطابق احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے۔