لاہور (لاہورنامہ) وائس چیئر پرسن او پی سی پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے او پی سی افیسران کو اگلے تین ماہ میں دو ہزار کیسیز حل کرنے کاہدف حاصل کرنے کا حکم دے دیا۔
اُنہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر بھی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے چیئر مینوں کو کیسیز کے حل کے حوالے سے اہداف دیے جائیں تا کہ سمندر پار پاکستانی بروقت ریلیف سے استفادہ حل کر سکیں۔ اس امرہ کا فیصلہ آج یہاں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں اُن کی زیر صدارت افیسران کے ساتھ ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل او پی سی عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد علی ڈائریکٹر ایڈمن تنویر ماجد، ڈائریکٹر لیگل راجہ زبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور دیگر ڈیلنگ افسران بھی شریک تھے۔اجلاس کو کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ویب پورٹل پر اب تک پیش کی جانے والی 28495 شکایات میں سے 17986 کا ازالہ کیا جا چکا ہے جبکہ باقی رہ جانیوالی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدمات کیے جارہے ہیں .
جس پر وائس چیئر پر سن ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارگردگی سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل سے ہی منسلک ہے۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے جلد حل کو یقینی بنانے اور او پی سی پنجاب کی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔
وائس چیئرپر سن نے کہا کہ 13 سے 16 مارچ تک اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شریک ہونے والے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیز کے چیئرمینوں کی فہرست پیش کی جائے اور اُنہیں اووسیز کنونشن کے حوالے سے مطلع کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈیلنگ افیسران تجاویز پیش کریں۔اُنہوں نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے اضلاع کے دورے بھی کیے جائیں گے۔